November 17, 2026

میرپور ساکرو (سید زبیر حسین شاہ) 9 ماہ قبل میرپور ساکرو کے قریب بے دردی سے قتل ہونے والے فیروز شاہ کے ورثاء نے پریس کلب میرپور

Screenshot_2026-04-15_165711

میرپور ساکرو (سید زبیر حسین شاہ)
9 ماہ قبل میرپور ساکرو کے قریب بے دردی سے قتل ہونے والے فیروز شاہ کے ورثاء نے پریس کلب میرپور ساکرو پہنچ کر انصاف کے لیے پولیس اور ملزمان کے خلاف کانفرنس کی ہے۔
مقتول فیروز شاہ کے ماموں غلام قادر شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 9 ماہ قبل ہمارے نوجوان کو قتل کر کے واٹر کورس میں پھینک دیا گیا تھا، مقدمہ درج کرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ پولیس ہمیں مقدمہ چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
دوسری جانب ملزمان روشن شاہ، ذوالفقار شاہ، محرم شاہ، سلیم ملاح ہمیں مختلف اوقات میں دھمکیاں دیتے رہے ہیں، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔