ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ضلعی چیئرمین رائس پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس ملک
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ضلعی چیئرمین رائس پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس ملک رضوان راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے چاول برامدات 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا نیا ہدف انتہائی حوصلہ افزا ہے،رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ریپ ) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور محمد انوار چوہدری نے چاول کی پیداوار اور برامدات بڑھانے کے لیے تقریبا تین کروڑ ایکڑ رقبہ زیر کاشت لانے کی منصوبہ بندی اور برامدات کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا کے ہدف سے رائس ایکسپورٹرز کو نیا ولولہ ملا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت چاول کی صنعت کا حجم چار ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے،اور اگر حکومت وقت بحری تجارتی سہولیات کو بہتر بنائے تو برآمدات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے،اور صرف چاول ہی کی برامدات ملک کی معشیت کو قابل ذکر سہارا دے سکتی ہے۔