November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

Screenshot_2026-04-13_095149

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی)
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، اسٹاف کی حاضری اور فیلڈ میں موجود لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کارکردگی کو تفصیل سے چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا اور ٹیموں کو ہدایت دی کہ ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔