15

ریحان گل خٹک کی زیر صدارت جیلوں کی سیکیورٹی سے متعلق اہم زوم اجلاس منعقد۔

ریحان گل خٹک کی زیر صدارت جیلوں کی سیکیورٹی سے متعلق اہم زوم اجلاس منعقد۔

جیلوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، جناب ریحان گل خٹک کی زیرِ صدارت صوبے بھر کی جیلوں کی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (سیکیورٹی اینڈ جوڈیشل)، ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ)، سپرنٹینڈنٹ جیل پشاور جبکہ ریجنل دفاتر کے ڈی آئی جیز اور سپرنٹینڈنٹس نے بذریعہ زوم شرکت کی۔اجلاس کے دوران جیلوں کے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کیں، جنہیں سنجیدگی سے زیرِ غور لایا گیا۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک نے تمام امور کا بغور جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ جیلوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور اس حوالے سے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں اور عملے کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ جیلوں کا نظام مزید محفوظ اور مستحکم بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں