10

پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے۔شہاب علی شاہ

پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے۔شہاب علی شاہ

خیبرپختونخوا حکومت انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس قومی مشن میں آپ سب کا تعاون لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور یہ ذمہ داری 35500 ٹیمیں سر انجام دے رہی ہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ اپریل میں ہونے والی مہم کے دوران مربوط حکمت عملی کے تحت کوریج بہتر کرنے کے ساتھ مہم کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں