13

پشاور، ایف آئی اے پشاور زون کی مینگورہ بازار میں کارروائی۔

پشاور، ایف آئی اے پشاور زون کی مینگورہ بازار میں کارروائی۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اکرام کو گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون کی مینگورہ بازار میں کارروائی۔کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم اکرام ولد خیستہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 37 لاکھ روپے (3,700,000/-) نقد رقم اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے۔ملزم کے پاس غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا۔چھاپے کے دوران دیگر اہم شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث پایا گیا۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منی ایکسچینج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں