6

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات اور مضرِ صحت گٹکا فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران مختلف تھانوں کی پولیس نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور گٹکا برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او بی سیکشن نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم محمد شریف تہلانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کی، جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزمہ مہناز راجپوت کو گرفتار کر کے 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ایس ایچ او ایئرپورٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر علی بھٹی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1285 گرام چرس برآمد ہوئی تھانہ ایئرشپورٹ پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تین مختلف کارروائیوں میں ملزمان اندر لال، محمد راشد قریشی اور سورج عمرانی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو سے زائد (Z-21) گٹکا اور متعدد پیکٹ برآمد کیے گئے۔ایس ایچ او سکرنڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسن خانزادہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 03 پیکٹ (Z-21) گٹکا برآمد کیا۔پولیس نے دورانِ کارروائی ملزم لونگ خان گپچانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع کو منشیات اور گٹکا جیسی سماجی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں