5

میلسی (بیو رو چیف v)و ہا ڑ ی نواحی علاقہ آرا نمبر 2 میں کھویا بنانے والی بٹھیوں کے قریب جمع کیے گئے

میلسی (بیو رو چیف v)و ہا ڑ ی نواحی علاقہ آرا نمبر 2 میں کھویا بنانے والی بٹھیوں کے قریب جمع کیے گئے کچرے میں مسلسل دوسرے روز بھی آگ بھڑک اٹھی، جس نے اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بٹھی مالکان کی جانب سے کچرے کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں جمع کیا جاتا ہے، جو اکثر آگ لگنے کا سبب بنتا ہے۔ اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بٹھی مالکان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے قبل اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جا سکے۔شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں یہ آگ کسی بھی وقت پوری آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، جس سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں