میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پاکستان کسان اتحاد کے ڈویژنل صدر حق نواز بھٹی اور مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، جو ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملکی استحکام اور بہتری کے لیے ایسی کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پوری مسلم اُمہ کو ایران کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ جو قوم اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھتی ہے، وہ کبھی تنہا نہیں رہتی۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، خصوصاً پٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایران سے سستی توانائی حاصل کرنے کے امکانات پر غور کیا جائے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کر کے تقریباً 200 روپے فی لیٹر تک لائی جائیں تاکہ عوام کو حقیقی سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے پولیس اور ٹریفک پولیس کے عوام کے ساتھ نامناسب رویے پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں فوری بہتری لانا ضروری ہے، اور اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے ساتھ نرمی، عزت اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور معاشرے میں مثبت ماحول فروغ پائے۔اس موقع پر چوہدری سرفراز، پیر حیدر علی، ممتاز بھٹی، جنید نواز بھٹی، جمشید سندل، زاہد مرا، حنیف پٹھان، اللہ وسایہ بھابھ ، الطاف، حنیف، عطا بھٹی، سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]