4

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ سونڈا میں ملاح برادری اور گندرا برادری کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہونے والے جھگڑے کا آج باقاعدہ

ٹھٹھ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
سونڈا میں ملاح برادری اور گندرا برادری کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہونے والے جھگڑے کا آج باقاعدہ فیصلہ سردار حاجی منور علی ہیلايو کی سربراہی میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ حاجی منور علی ہیلايو کی اوطاق پر منعقد ہوا، جس میں رئیس محمد سلیم گندرو، چیئرمین شاہنواز ہیلايو، دادا آدم گندرو، سید علی حیدر شاہ اور انیس ہیلايو سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں فریقین کے مؤقف کو غور سے سنا گیا، جس کے بعد معززین نے فیصلہ سناتے ہوئے گندرا برادری کو قصوروار قرار دیا۔ فیصلے کے مطابق گندرا برادری نے ملاح برادری سے معافی مانگی اور روایتی طور پر ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح کر لی، جبکہ کھیر اور مٹھائی تقسیم کر کے بھائی چارے کا اظہار بھی کیا گیا۔فیصلے کے دوران علاقے کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں عبدالحمید گندرو، آغا خان گندرو، ارشاد علی گندرو، ماسٹر حبیب اللہ گندرو، کامریڈ گل حسن گندرو، عبدالحکیم گندرو، اسماعیل گندرو، فقیر محمد گندرو، ولی محمد ملاح، نظیر احمد ملاح اور دیگر شامل تھے۔سردار حاجی منور علی ہیلايو نے کہا کہ علاقے میں امن اور بھائی چارہ قائم رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ایسے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاناچاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں