*چین نے امریکی ناکہ بندی غیر ذمہ دار اور خطرناک قرار دیدی*
*چین نے امریکی ناکہ بندی غیر ذمہ دار اور خطرناک قرار دیدی*
امریکی ناکہ بندی پر ردعمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیرذمہ دارانہ ہے، امریکا کی جانب سے فوجی تعیناتی میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھادے گا، مخصوص ناکہ بندی جیسے اقدامات نازک صورتحال کو مزید خراب کرسکتے ہیں، یہ اقدام نا صرف جنگ بندی کوکمزور کرے گا بلکہ آبنائےہرمز میں بحری آمدورفت کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال دے گا۔
ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال اس وقت نازک موڑ پر ہے، صرف مکمل جنگ بندی ہی حالات کو بہتر بناسکتی ہے، چین مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیےکوششیں جاری رکھے گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔