November 17, 2026

*پاکستان نے امریکا ایران ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا: جے ڈی وینس*

IMG-20260414-WA0219

*پاکستان نے امریکا ایران ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا: جے ڈی وینس*

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، دونوں نہایت بہترین میزبان ثابت ہوئے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہمارے اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے دو ایسے ممالک کے درمیان ثالثی میں مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔