November 17, 2026

مریم نواز نے بلا معاوضہ سرکاری ’میت منتقلی سروس‘ کا آغازکردیا۔

IMG-20260414-WA0178

مریم نواز نے بلا معاوضہ سرکاری ’میت منتقلی سروس‘ کا آغازکردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نےلاہور، راولپنڈی، ملتان کےلیےگاڑیوں کی چابیاں ڈرائیوروں کےحوالےکیں.

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلا معاوضہ سرکاری ’میت منتقلی سروس ‘ کا آغاز کر دیا.وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیےگاڑیوں کی چابیاں ڈرائیوروں کے حوالے کیں۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی پیارےکے بچھڑنے کے دکھ کی گھڑی میں ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریض کی وفات پرپرائیویٹ ٹرانسپورٹرزکا منہ مانگاکرایہ وصول کرناافسوسناک ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میت منتقلی پرکوئی خود بھی پیسہ دےتو ریسکیو اہلکار ہرگز نہ لیں۔