November 17, 2026

اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔خواجہ آصف

IMG-20260414-WA0180

اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔خواجہ آصف

اللہ تعالٰی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت میں صف ماتم ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، میرے اندازے کے مطابق دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے، دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی نشست تک ان شاءاللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، اللہ تعالی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت میں صف ماتم ہے۔