ہارون آباد میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، ہزاروں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
ہارون آباد میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، ہزاروں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
ہارون آباد میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر افضال کی زیر نگرانی چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
وی او
مہم کا افتتاح ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر انور سکھیرا نے کیا، اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ٹیمیں بھی موجود تھیں۔ حکام کے مطابق 13 سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 97 ہزار 366 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 77 ایریا انچارجز اور 22 یو سی ایم اوز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ فیلڈ میں مجموعی طور پر 481 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان ٹیموں میں 443 موبائل، 25 فکسڈ اور 13 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو گھر گھر جا کر اور اہم مقامات پر بچوں کو ویکسین فراہم کریں گی۔
ڈی ڈی ایچ او کا کہنا تھا
“پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔
محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس موذی مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔