وھاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وھاڑی معروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر احمد مصطفےٰ گجر کو کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کے طور پر
وھاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وھاڑی معروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر احمد مصطفےٰ گجر کو کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کے طور پر سی سی یو وارڈ وہاڑی کا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے ان کی اس اہم تقرری پر طبی، سماجی اور عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ڈاکٹر احمد مصطفےٰ گجر شعبہ کارڈیالوجی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت کی بدولت سی سی یو وارڈ میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
شہر کے معززین، ڈاکٹرز برادری اور عوامی حلقوں بشمول میاں ساجد عزیز ٹھینگی رانا جاوید اشرف مرکزی صدر تاجران کمیٹی ٹھینگی سے ڈاکٹر احمد مصطفےٰ گجر کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد عرفان ڈاکٹر عمیر صاحب ڈاکٹر اریبہ سینئر کلرک نوید صاحب کلاس فور کے سپر وائزر محمد منیر عیسیٰ اور شہزاد اور دیگر ہسپتال کے ورکر موجود تھے