شوہر نے اپنی بیوی کے دشمنوں سے 35 لاکھ روپے لے کر اپنی ہی بیوی کو قتل کرا دیا۔۔۔
شوہر نے اپنی بیوی کے دشمنوں سے 35 لاکھ روپے لے کر اپنی ہی بیوی کو قتل کرا دیا۔۔۔
شیخوپورہ کے علاقہ لبان والا سے ظلم کی ایک اور داستان منظرِ عام پر آ گئی۔۔۔
یہ وہی لبان والا ہے جہاں کی 15 سالہ مناہل کو کچھ دن قبل بے دردی سے قتل کیا گیا تھا اور ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہو سکے، مگر اب ایک اور خوفناک کہانی سامنے آ گئی ہے۔
مقتولہ شفقت بی بی کا والد اور بھائی دو سال قبل ڈیڑھ ایکڑ زمین کے تنازعے پر مخالف اعوان گروپ کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں۔ اعوان گروپ علاقے میں قبضہ گروپ کے طور پر مشہور ہے، اور شفقت بی بی کے والد اور بھائی کو اپنی زمین پر قبضہ نہ کرنے دینے پر قتل کیا گیا۔
اس کے بعد شفقت بی بی اپنے والد اور بھائی کے کیس کی مدعی بنی۔ وہ ہر جگہ بلاخوف بیان دیتی رہی۔ ملزمان گرفتار بھی ہوئے اور انہیں سزا بھی ہوئی، مگر بعد میں وہ اپنے اثر و رسوخ کی بنیاد پر رہا ہو گئے۔
اب مخالفین نے شفقت بی بی کے شوہر بابر سے رابطہ کیا، جو عادی دیہاڑی باز اور علاقے میں فراڈیا مشہور ہے۔ شفقت بی بی کی بہن اور والدہ کے مطابق، بابر نے مخالفین سے ساز باز کر لی، 35 لاکھ روپے لیے اور کرائے کے قاتلوں کے ذریعے اپنی بیوی کو قتل کرا دیا۔
ظلم کی انتہا یہ ہے کہ بابر کے کہنے پر شفقت بی بی کو قتل کرنے والے بھی ان کے اپنے بھتیجے ہیں۔
حکومت سے اپیل ہے کہ لبان والا کی بے گناہ شفقت بی بی کے کیس کا جائزہ لیا جائے اور ذمہ داروں اور ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔