اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں : جو۔ئے اور ز۔نا نے ہنستا بستا گھر برباد کردیا ۔۔۔۔ کہاں جاؤں کس سے فریاد کروں ۔۔۔ اٹک کی رہائشی شگفتہ بی بی کی فریاد
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں : جو۔ئے اور ز۔نا نے ہنستا بستا گھر برباد کردیا ۔۔۔۔ کہاں جاؤں کس سے فریاد کروں ۔۔۔ اٹک کی رہائشی شگفتہ بی بی کی فریاد ۔۔۔۔ خاتون کے بقول ۔۔ہمارا اچھا خاصا خوشحال گھرانا تھا ، 2 بہنیں اور 2 بھائی ہیں ، ایک بہن اپنے گھر بار میں آباد ہے ۔۔۔ لیکن والد صاحب کی جو۔ئے اور ز۔نا کی لت نے اس گھر کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ، بڑا بھائی کامران بھی والد کے نقش قدم پر چلا بلکہ انکا سہولت کار بنا اور آہستہ آہستہ قیمتی زرعی اراضی بک گئی ۔ شگفتہ اور انکا چھوٹا بھائی فیضان گھر کے اس ماحول اور والد اور بڑے بھائی کے کرتوتوں سے شدید نفرت کرتے تھے ۔ مگر انکا بس نہ چلتا تھا ۔ فیضان ایک باشعور نوجوان تھا اس نے اٹک ہسپتال میں اپنی ذاتی ایمبولینس سے کام شروع کیا اور آہستہ آہستہ کام بڑھاتا گیا اب اسکی 4 ایمبولینسز ہیں جو ڈرائیور چلاتے ہیں ۔یادرہے کہ والد صاحب نے جدی پشتی زمین برسوں قبل پیسوں کے لیے اپنے بھائی کو گروی رکھوائی تھی ۔تایا تو فوت ہو گئے لیکن فیضان نے اپنے کاروبار سے پیسے جوڑ کر وہ زمین اپنے تایا زاد کرامت سے واپس حاصل کر لی ۔ اپنا گاؤں والا پرانا مکان بھی ان سے واپس لے لیا اور اسے پکا کروا لیا اسکے علاوہ ایک پلاٹ بھی بنا لیا جو خاصا قیمتی ہے ۔۔۔ ہمارا تایازاد کرامت موٹروے پولیس میں سب انسپکٹر ہے ۔۔۔۔ اس کامیابی کے بعد پورے علاقے میں فیضان کی قابلیت اور لیاقت کے چرچے ہو گئے ہر کوئی کہتا اللہ بیٹا دے تو فیضان جیسا ، جس نے برباد ہوتے گھر کو بچا لیا ۔۔۔ لیکن گھر آباد ہونا برادری اور شریکوں کو پسند نہ آیا انہوں نے رہی سہی کسر پوری کرنے کی ٹھان لی ، اپنوں کے روپ میں ان دشمنوں یعنی تایازاد کرامت کو سہولت یہ تھی کہ شگفتہ اور فیضان کے ماں باپ اور بھائی بھی انکے ساتھ مل گئے ، کیونکہ فیضان کی تعریفیں سن کر بڑے بھائی کامران کو شدید حسد ہوتی تھی کہ میں بڑا ہوں مگر ہر کوئی چھوٹے کی تعریف کیوں کرتا ہے ۔۔۔ اب سگے ماں باپ اور بھائی کی ایماء پر تایا زاد کرامت نے فیضان کو بھی اسی دلدل میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا جس میں اسکے باپ اور بھائی غرق تھے ۔ ایک خوبصورت لڑکی کا سہارا لیا گیا اور اس نے فیضان کو اپنی اداؤں اور جلوؤں سے قابو کر لیا ۔ جو نوجوان نشا کے نام سے ہی نفرت کرتا تھا اسے دھوکے سے آ۔ئیس کا عادی بنا دیا گیا آئیس کے زیر اثر فیضان ایسے کام کر ڈالتا جن کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ شگفتہ بی بی نے اپنے بھائی کے یہ حالات دیکھے تو اسے دشمنوں کی چال سمجھ میں آگئی ۔ اس نے والدین کی منت سماجت کی لیکن وہ تو پہلے ہی اپنے بھتیجے اور تایازاد کے جھانسے میں آچکے تھے ۔چنانچہ سگے ماں باپ نے جائیداد اور پیسوں کے لالچ میں اپنے بیٹے اور بیٹی سے دشمنی کی ۔ فیضان کو بار بار غنڈہ گردی اور شور شرابے یا ہوائی فائیر۔نگ کے کیسوں میں پھنسایا گیا ۔ اس نے آئیس کے نشا کے زیر اثر کسی کے گھر کے دروازے پر شور شرابہ اور فائیر۔نگ کی تھی چنانچہ اسے اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا بہن بڑی مشکلوں سے بھائی کو چھڑا لائی لیکن اب فیضان پھر لاپتہ ہے ۔ اللہ جانے اسے کہیں قید رکھا گیا ہے قتل کیا گیا ہے کوئی کچھ نہیں بتاتا ۔ فیضان کی ایمبولینسز کے ڈرائیور بھی اسی کا نمک کھا کر اسکے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور اب شگفتہ بی بی بھائی کی تلاش میں تھانہ کچہری اور عدالت کے دھکے کھا رہی ہے مگر کہیں اسکی شنوائی نہیں ہو رہی ۔۔ افسوسناک بات کہ ماں باپ بیٹے کی محنت سے بنائی گئی گاڑیوں اور زمین کے مالک بننے کے چکر میں ہیں تاکہ انکی عاشیوں کا سلسلہ کچھ عرصہ مزید آسانی سے چلے ۔۔۔۔ فیضان اللہ جانے کہاں ہے ، جبکہ بظاہر پولیس اسے تلاش کرنے میں مصروف ہے جبکہ بھائی کی خیر خواہ صرف ایک بہن اپنے ماں باپ، بڑے بھائی مخالفین اور پورے زمانے سے نبرد آزما ہے ۔۔۔۔۔ اٹک و راولپنڈی کے سماجی رہنماؤں اور وکلاء حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیس پر غور کریں اور اگر شگفتہ بی بی کی کہی ہربات من و عن سچ ہے تو اس اکیلی خاتون کی ہر ممکن مدد و معاونت کی جائے ۔۔۔۔
.