November 17, 2026

فیصل آباد ( ) شہر کے ایک محلے میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک حافظِ قرآن نوجوان پر

IMG-20260413-WA0130

فیصل آباد ( ) شہر کے ایک محلے میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک حافظِ قرآن نوجوان پر پڑوس کی خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر واش رومز کے روشندانوں اور ایگزاسٹ فین کی جگہوں سے خفیہ طور پر نہاتی ہوئی خواتین کی ویڈیوز بناتا تھا۔ اس شرمناک حرکت کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک خاتون نے نہاتے ہوئے اچانک روشندان میں موبائل فون دیکھا اور شور مچا دیا۔ اہل خانہ کے باہر نکلنے پر ملزم فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اسے پکڑ لیا گیا اور اس سے موبائل چھین لیا گیا۔ موبائل چیک کرنے پر اس میں محلے کی درجنوں خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں، جس نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا۔ متاثرہ خاتون کا موقف ہے کہ وہ یہ موبائل پولیس کے حوالے نہیں کریں گی بلکہ صرف مریم نواز یا عظمیٰ بخاری کو دیں گی تاکہ انصاف کی شفاف فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اہل علاقہ نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ھے ۔۔۔۔۔