November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر انسدادِ پولیو ٹیموں کی

IMG-20260413-WA0143

میلسی (بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر انسدادِ پولیو ٹیموں کی انسپکشن کے لیے افسران متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے یونین کونسلز نمبر 27 اور 28 کا دورہ کیا اور انسدادِ پولیو مہم کے تحت تعینات ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیموں کے پاس موجود ویکسین کی کولڈ چین باکس کا بھی معائنہ کیا تاکہ ویکسین کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ دورے کے دوران خانہ بدوش جھگیوں میں مائیکرو پلان کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے طریقہ کار اور ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ کی۔ اور کہا کہ انسدادِ پولیو ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ اور انسدادِ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔