خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا پولیو مہم 13اپریل تا 16 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان ،ہیلتھ کے افسران اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ڈاکٹرز اور نرسز سٹاف موجود تھا ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ ماہ اپریل سال 2026 کی انسدادِ پولیو مہم 13اپریل سے شروع ہو کر 16 اپریل 2026تک جاری رہے گی مہم کے دوران ضلع خوشاب میں 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ضلع کی تمام 51 یونین کونسلز میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔عملے کی تربیت پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے شیڈول کے مطابق مکمل ھوچکی ھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم تمامسرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہیلتھ ٹیمیں متحرک ہوکرچاروں تحصیلوں کے ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت، شہرمیں گھر گھر جاکر، دیہاتوں ، سکولوں سمیت تمام ایریاز میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور سو فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جائے پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کا کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے تاکہ ملک سےپولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادمیں ایمر جنسی وارڈ ،گائنی وارڈ ،میل فی میل وارذ سمیت مختلف شعبہ جات کے علاوہ ڈائلیسزسنٹراور ٹراما سنٹر کا بھی وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ صحت کارڈ کی سہولت وزیر اعلی پنجاب نے عوام کو فراہم کردی ہے اب اسکے ثمرات غریبوں کو حاصل ہونے چاہیں آئندہ کوئی شکایات موصول نہ ہو اورزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے اور مریضوں زیادہ سے زیادہ سہولیات اورفری میڈیسن فراہم کرنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کے احکامات صادر کیے۔