وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں خصوصی کانفرنس منعقد ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں خصوصی کانفرنس منعقد ہوئی۔
جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز، اور اسلام آباد میں تعینات افسران سے ملاقات کی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں خصوصی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیر داخلہ نے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز اور اسلام آباد میں تعینات افسران سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کے مسائل خود سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔محسن نقوی نے کہا کہ 31 دسمبر 2026 تک ایف آئی اے کو جدید، متحرک اور مؤثر ادارہ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ضروری وسائل کی فراہمی کے ساتھ زیرو کرپشن پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ایماندار اور محنتی افسران کو مکمل تحفظ اور جاب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پروموشن ہر ملازم کا حق ہے اور سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے افسران کی بروقت پروموشنز یقینی بنانے، ویلفیئر کے جامع پلان کی تیاری اور ایف آئی اے کے شہداء کے خاندانوں کو پلاٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔ ویلفیئر پلان میں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی افرادی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے کیونکہ 2008 کی نفری کے ساتھ موجودہ چیلنجز سے نمٹنا مشکل ہے۔ “ہارڈننگ دی سٹیٹ” پالیسی میں ایف آئی اے کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے ادارے کو مضبوط ترین اور قابلِ اعتماد بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔کانفرنس سے وزیر مملکت داخلہ, وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے نے بھی خطاب کیا اور ادارے کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔