اے پی ایم ای پی اے کی جانب سے ڈاکٹر مقبول احمد کو شاندار خدمات پر اعزاز۔
اے پی ایم ای پی اے کی جانب سے ڈاکٹر مقبول احمد کو شاندار خدمات پر اعزاز۔
تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر مقبول احمد کی پیشہ ورانہ خدمات اور صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن (APMEPA) نے ڈاکٹر مقبول احمد، سابق ڈائریکٹر اینیمل کوارنٹائن ڈیپارٹمنٹ، کی 33 سالہ شاندار اور مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ایک باوقار ایوارڈ سے نوازا۔یہ پروقار تقریب 9 اپریل 2026 کو اے پی ایم ای پی اے کے ہیڈ آفس، 177-بی، جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں ڈاکٹر مقبول احمد کی پاکستان کے لائیو اسٹاک اور میٹ انڈسٹری کے فروغ میں نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین میاں عبد الحنان اور سینئر وائس چیئرمین سید حسن رضا سمیت میٹ سیکٹر سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خلیجی ممالک (GCC) کو برآمدات کرنے والے نمایاں ایکسپورٹرز بھی موجود تھے۔تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر مقبول احمد کی پیشہ ورانہ خدمات، تجربے اور صنعت کی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔