November 17, 2026

ریاستی اداروں پر الزامات، وزیراعلیٰ پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

IMG-20260413-WA0132

ریاستی اداروں پر الزامات، وزیراعلیٰ پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

یاد رہے کہ عدالت کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانےکے کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے اور وزیر اعلیٰ پختونخوا کو کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔