افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات تیر کر دیے گئے ہیں۔
افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات تیر کر دیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ابتدائی طور پر 600 افراد کی فہرست افغان قونصل جنرل کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر بارڈر بندش کے باعث افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ابتدائی طور پر 600 افراد کی فہرست افغان قونصلر جنرل کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ افغان قونصلر جنرل نے جلد پیش رفت کی یقین دہانی اور پاکستانیوں کو بحفاظت عزت کے ساتھ پاکستان لانے کی یقین دھانی کرائی۔مزید برآں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لنڈی کوتل میں دوسرا ہولڈنگ کیمپ قائم کرنے، موجودہ کیمپ میں سہولیات بہتر بنانے، نادرا کاؤنٹرز 22 سے بڑھا کر 40 کرنے، خواتین کے لیے علیحدہ انتظامات، اوقات کار رات 11 بجے تک بڑھانے اور اضافی سہولیات فراہم کرنے کے فیصلے کیے گئے۔
کیمپ پر رش کم کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کرنے جبکہ مہاجرین کو خوراک، پانی اور سیکیورٹی کی مکمل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سنٹرل جیل پشاور میں فارن ایکٹ کے تحت قید 318 افغان شہریوں کو فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جائے، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور گاڑیوں سمیت سنٹرل جیل پشاور پہنچ گئے تاکہ اج ہی ان افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا جاسکے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو کل لنڈی کوتل کا دورہ کرنے اور مہاجرین کی واپسی میں سہولیات کے ساتھ تیزی لانے اور الگ ہولڈنگ کیمپ قائم کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے ۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں افغان قونصلر جنرل حافظ محب اللہ، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عدنان قادری، ڈائریکٹر جنرل نادرا خالد عنایت اللہ، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کیپٹن (ر) بلال راؤ سمیت نادرا، ٹیسکو، جیل خانہ جات، محکمہ داخلہ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔