November 28, 2026

جیکب آباد (نامہ نگار) جماعت اسلامی جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری نے ضلعی انتظامیہ کی

Screenshot_2026-04-09_205540

جیکب آباد (نامہ نگار) جماعت اسلامی جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے توانائی بچانے کے نام پر دکانیں سیل کرنے کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام اور تاجروں کے خلاف اقدام قرار دیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ توانائی کی بچت ایک قومی ضرورت ضرور ہے تاہم اس مقصد کے لیے چھوٹے تاجروں کو نشانہ بنا کر ان کے کاروبار بند کرنا اور دکانیں سیل کرنا کسی طور پر بھی درست اقدام نہیں اس طرح کی کارروائیوں سے نہ صرف چھوٹے کاروباری طبقہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ عام شہریوں کی روزمرہ ضروریات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، دیدار علی لاشاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دکانیں بند ہونے سے بچی ہوئی عوامی توانائی بھی ختم ہو رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اس پالیسی پر نظرثانی کرے اور تاجروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایسا متوازن حل نکالا جائے جس سے توانائی کی بچت بھی ہو اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر نہ ہوں۔