November 28, 2026

جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصورعثمان اعوان کی ڈیرہ سردار شجاع محمدخان مرحوم پر آمد۔ممبر صوبائی

IMG-20260412-WA0141

جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصورعثمان اعوان کی ڈیرہ سردار شجاع محمدخان مرحوم پر آمد۔ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 83سردارعلی حسین خان بلوچ کی وفات پر لواحقین سےگہرے رنج وغم کا اظہار اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی۔ملک منصور عثمان حیدر اعوان نے مرحوم کے بھائی سردار ظفرعباس خان بلوچ۔سردارنسیم عباس خان بلوچ دیگر بھائیوں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔
اس موقع پرسابق ضلع ناظم خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک مختیار احمد اعوان۔ملک ضیاءالحق راجڑ۔حاجی فخرحسین سردار امتیازحسین بلوچ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار خوشاب و کوارڈینیٹر ٹو اٹارنی جنرل حلقہ این اے 87ملک محمد زبیر حیات اتراء ۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک ضمیر ماہل۔پی اے ٹو اٹارنی جنرل ملک یاسین کوہلر۔۔سابق صدور ڈسٹرکٹ بار ملک طاہررضابگھور۔ملک عبدالرحمان اعوان ۔ملک اخترعباس کھارا۔سابق چیئرمین بوتالہ چوہدری محمد خالد۔ملک علی عمارجوئیہ۔ملک ضمیرحسین ماہل جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ۔ملک فاروق کلو ایڈووکیٹ، ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان اور دیگر احباب ہمراہ اور موجود تھے۔