وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ میری دنیا تو اجڑ گئی ، دوسروں کے بچے بچا لو
وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ میری دنیا تو اجڑ گئی ، دوسروں کے بچے بچا لو ۔۔۔۔ اسلام آباد کے بنک میں سیکورٹی گارڈ کی گو۔لی سے آفس بوائے نوجوان کا ق۔ت۔ل ۔۔۔ قاسم صغیر کی والدہ نے ساری کہانی بتا دی ۔۔۔۔ قاسم صغیر کی والدہ کے بقول میرا بیٹا بہت بھولا سا لڑکا تھا ۔بنک میں اسکی 7 ماہ قبل نوکری لگی تھی ۔ میرے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی وہ تو کسی سے اونچی آواز میں بات یا تلخ لہجہ بھی کبھی اختیار نہ کرتا ۔ سیکورٹی کمپنیوں کی نااہلی ہے یا کوئی بات ہے جو چھپائی جارہی ہے ۔ کیا اس وقت بنک میں ڈا۔کو آگے تھے کہ سیکورٹی گارڈ بند۔وق لوڈ کرنے آیا تھا ایسی کیا ایمرجنسی ہوئی تھی ۔ اگر میرے بیٹے کا سیکورٹی گارڈ سے جھگڑا یا کوئی تنازعہ ہوتا تو وہ اتنا معصوم تھا کہ ڈیوٹی پر ہی نہ جاتا ۔۔۔ اب سیکورٹی گارڈ گرفتار ہے مگر اس نے بیان دیا ہے کہ اچانک غلطی سے گو۔لی چل گئی ، میں پوچھتی ہوں کہ انکی غلطی میری دنیا اجاڑ گئی ، میرا سب سے بڑا بیٹا تھا ، انکی غلطی مجھے ساری عمر کا روگ دے گئی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل ہے کہ سیکورٹی کمپنیوں کو لگام ڈالیں ، جس بندے کو بند۔وق پکڑنی نہیں آتی آپ اسے لوگوں میں کھڑا کر دیتے ہیں کہ وہ انکی حفاظت کرے خدارا کچھ ایسا کریں کہ میری طرح کسی اور ماں کا بیٹا بے گناہ نہ مارا جائے ۔۔۔۔۔