ایل آر ایچ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور میں مریضوں کے لواحقین کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد۔
ایل آر ایچ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور میں مریضوں کے لواحقین کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد۔
اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے بھرپور انداز میں ہسپتال انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈائریکٹر ہسپتال محمد طارق خان برکی کی جانب سے مریضوں کے لواحقین کے ساتھ اسکائپ کے ذریعے ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد براہ راست فیڈبیک حاصل کرنا اور سہولیات کو مزید بہتر بنانا تھا۔اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے بھرپور انداز میں ہسپتال انتظامیہ کی خدمات کو سراہا اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی نے بھی تمام عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔خصوصی طور پر آئی ٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے اس جدید رابطہ نظام کو ممکن بنایا اور مریضوں کے لواحقین اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔