November 17, 2026

تین ماہ تیز رفتار ڈبل کیبن ڈالے کی ٹکر سے جانبحق ہونے والے نوجوان اویس احمد سومرو کے مبینہ قتل

IMG-20260411-WA0241(1)

تین ماہ تیز رفتار ڈبل کیبن ڈالے کی ٹکر سے جانبحق ہونے والے نوجوان اویس احمد سومرو کے مبینہ قتل میں ملوث فرار ہونے والا ڈبل کیبن ڈرائیور تاحال گرفتار نہ ہوسکا،ورثاء کی بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف فراہمی کی اپیل
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل سکھر,شکارپور رِنگ روڈ پر تیز رفتار ڈبل کیبن ڈالے کی ٹکر سے پرانہ سکھر کا رہائشی نوجوان اویس احمد سومرو شدید زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔زخمی نوجوان اویس احمد سومرو کو تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا تھا دوسری جانب واقعہ کی رپورٹ مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم واقعے کو تین ماہ گزرنے کے باوجود تاحال ملزم ڈرائیور یا ڈبل کیبن کے مالک کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور مرحوم نوجوان کے ورثاتین ماہ گزرنے کے بعد بھی غم سے نڈھال انصاف کے منتظر دیکھائی دیتے ہیں جانبحق نوجوان کے ورثاء نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی سندھ،وزیر داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن،ایس ایس پی سکھر و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا افسران و حکام سے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیکر حادثے میں ملوث فرار ڈرائیور کی گرفتاری سمیت انصاف فراہمی کی پرزور اپیل کی ہے۔