لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی طرف سے
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی طرف سے لاہور کے نامور صحافی سید بدر سعید کو انویسٹی گیشن ونگ کی اعزازی شیلڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک خواہشات کااظہار۔ اس موقع پر شہزادہ سلطان کی جانب سے ہماری سید بدر سعید اور ان کی ٹیم کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ قومی صحافت کے سرمایہء افتخار سید بدر سعید کو یہ اعزاز پولیس میگزین انسپکشن ٹیم کے ایڈیٹر کے طور پر بہترین کارکردگی پر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شہزادہ سلطان قبل ازیں لاہور میں سی سی پی او کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں ۔ ڈی جی نیکٹا بھی رہے اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ اب پنجاب کے انویسٹیگیشن ونگ کے آئی جی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں۔