November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے خوشاب کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد، بیوٹیفکیشن

IMG-20260411-WA0195

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے خوشاب کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد، بیوٹیفکیشن اور نکاسی آب کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال چیک کی اور فری میڈیسن ویژن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کمشنر نے کلمہ چوک اور تحصیل آفس روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیشرفت کا معائنہ کرتے ہوئے معیاری میٹریل کے استعمال اور بروقت تکمیل پر زور دیا۔ علاوہ ازیں غلہ منڈی جوہرآباد میں ڈسپوزل منصوبے اور شہر میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سیوریج و صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کیں۔