نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا آفس نورپور تھل، ملک الفت حسین کہاوڑ اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر باعزت طور
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا آفس نورپور تھل، ملک الفت حسین کہاوڑ اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر باعزت طور پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر عوامی، سماجی اور مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
مقامی شخصیات سیٹھ ثمر سلطان ، سردار مداح خان ، ملک اسد عباس ، ملک نذر حسین کھارا اور دیگر کا کہنا ہے کہ ملک الفت حسین کہاوڑ نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران نہایت دیانتداری، فرض شناسی اور خلوصِ نیت کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ ان کا شمار ایک باوقار، خوش اخلاق اور ہردلعزیز شخصیت کے طور پر ہوتا ہے، جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔
ملک الفت حسین کہاوڑ کا تعلق جمالی بلوچاں سے ہے اور وہ علاقے میں اپنی شرافت، سادگی اور اعلیٰ کردار کی بدولت خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کو ایک قابل قدر سرکاری کیریئر کا شاندار اختتام قرار دیا جا رہا ہے۔
اہلِ علاقہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور لمبی عمر عطا فرمائے اور وہ اپنی آئندہ زندگی بھی اسی عزت و وقار کے ساتھ گزاریں۔