November 17, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سے)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں تعینات ماہر آرتھوپیڈک سرجن

IMG-20260410-WA0272

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سے)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں تعینات ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمر فاروق کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مریض دوست رویے کو عوامی و سماجی حلقوں نے بھرپور خراجِ تحسین ،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر فاروق اپنی محنت، لگن اور پروفیشنل مہارت کے باعث نہ صرف شہر بلکہ ضلع بھر کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بن چکے ہیں۔ ہسپتال میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وہ مریضوں کے علاج میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں اور ہر وقت ڈیوٹی کے لیے تیار رہتے ہیں۔مریضوں اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمر فاروق کا ملنسار اور ہمدردانہ رویہ انہیں دیگر ڈاکٹروں سے ممتاز بناتا ہے۔ وہ نہ صرف بہترین علاج فراہم کرتے ہیں بلکہ مریضوں کے ساتھ اپنائیت اور احترام کا برتاؤ بھی کرتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے محنتی اور دیانتدار ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے اور مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔