عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی شاندار کامیابی، بھارت شدید مایوسی اور تنہائی کا شکار۔
عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی شاندار کامیابی، بھارت شدید مایوسی اور تنہائی کا شکار۔
یہ پیش رفت مودی سرکار کے ان دعوں پر کاری ضرب ہے جن میں وہ خود کو عالمی رہنما پیش کرتے تھے۔
نئی دہلی(نمائندہ ریحان انصاری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کی کامیاب اور متوازن سفارتکاری نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کر دیا ہے جس کے بعد بھارت میں مایوسی اور بوکھلاہٹ کی لہر دوڑ گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی جریدوں اور خود بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے علاقائی اور عالمی امن کے لیے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک اب عالمی سیاست میں ایک اہم اور مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔اس سلسلے میں خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کے اقدامات کو عالمی برادری کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔سنگاپور کے ایک معتبر جریدے نے بھی مودی حکومت کی پسپائی اور بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کو نمایاں کیا ہے۔اُدھر بھارتی سیاستدانوں ششی تھرور اور سنجے جاہ نے مودی سرکار کی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کو تباہ کن خطرات سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔اسی طرح بھارتی دفاعی تجزیہ کار یشپال سنگھ نے تسلیم کیا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے دونوں ممالک کے وفد جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔یہ پیش رفت مودی سرکار کے ان دعووں پر کاری ضرب ہے جن میں وہ خود کو عالمی رہنما پیش کرتے تھے۔دوسری جانب بھارت کے اندر بھی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ایک مذاق قرار دیا جا رہا ہے۔راہول گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے مودی کی سفارتکاری کو محض تصویری نمائش اور کھوکھلا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندانہ پالیسیوں نے بھارت کو عالمی دنیا سے الگ تھلگ کر دیا ہے اور ملک شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔خطے کے حالات پر نظر رکھنے والے تجزیہ اکروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اب ایک ذمہ دار نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آیا ہے۔عالمی سطح پر بڑھتا ہوا یہ اعتماد پاکستان کی مستقل مزاجی اور پرامن پالیسیوں کا ثمر ہے، جس کے نتیجے میں بھارت اب اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے بجائے زمینی حقائق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔