November 28, 2026

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کراچی میں ڈائریکٹر جنرل لیبر جناب نذیر احمد

IMG-20260410-WA0255

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
کراچی میں ڈائریکٹر جنرل لیبر جناب نذیر احمد سومرو سے مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی وفد نے اہم ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو، اینگرو فرٹیلائزرز پلاٹ ٹو کے جنرل سیکرٹری نیاز احمد بگھیو، اینگرو پلاٹ ون کے صدر امید علی بگھیو اور اینگرو پلاٹ ون کے آفیس سیکرٹری سینئر مزدور رہنما شوکت علی اعوان شامل تھے۔
ملاقات میں اینگرو فرٹیلائزرز میں مزدوروں کو درپیش مسائل، خصوصاً (CBA) یونینز کی جانب سے پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر ہونے والی میٹنگز میں مسلسل تاخیر کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد نے ڈائریکٹر جنرل لیبر کو آگاہ کیا کہ اینگرو انتظامیہ اور لیبر کنسیلیٹر سکھر کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث مذاکراتی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ مزدور رہنماؤں نے شکایت کی کہ:
چارٹر آف ڈیمانڈ پر میٹنگز جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کی جا رہی ہیں
پروسیڈنگز کو بلاوجہ طول دیا جا رہا ہے
انتظامیہ سنجیدہ مذاکرات سے گریز کر رہی ہے
ان حالات کے باعث اینگرو کے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، جو کسی بھی وقت صنعتی تنازع کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
وفد نے مطالبہ کیا کہ:
چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری اور بامعنی مذاکرات کروائے جائی