November 28, 2026

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) دوکوٹہ کے علاقے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تھانہ مترو پولیس نے مشترک

IMG-20260410-WA0253

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) دوکوٹہ کے علاقے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تھانہ مترو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ بدنام زمانہ قصاب کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی ذوالفقار شیخ اور اس کے بیٹے علی رضا شیخ کے مکان پر کی گئی، جہاں سے تقریباً آٹھ من دس کلو ناقص اور مضرِ صحت گوشت برآمد ہوا۔ فوڈ اتھارٹی کے افسران نے موقع پر ہی اپنی نگرانی میں گوشت کو تلف کروا دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد مبینہ طور پر جنوبی پنجاب کے مختلف بڑے شہروں میں رات کے اوقات میں مضرِ صحت گوشت سپلائی کرتے تھے، جبکہ اس غیر قانونی کاروبار میں بعض عناصر کی مبینہ ملی بھگت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
پولیس تھانہ مترو نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ملزمان بااثر ہونے کے باعث کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب سماجی و شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی وہاڑی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جسے شہریوں نے سراہتے ہوئے مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے