November 28, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گیس کی بندش کے باعث

Screenshot_2026-04-09_205540

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گیس کی بندش کے باعث گھریلو معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ خصوصاً طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث سکول جانے والے طلبہ بغیر ناشتہ کیے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کی صحت اور تعلیمی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گھریلو خواتین بھی کھانا پکانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
دوسری جانب ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ مہنگی ایل پی جی خریدنے سے قاصر نظر آتا ہے، جس کے باعث متبادل ایندھن کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔