November 28, 2026

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی بات

Screenshot_2026-04-09_205540

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی بات چیت کے حوالے سے اظہارِ مسرت کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں نے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ریلی میں مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات سعود فاروق چغتائی نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کو عالمی سطح پر امن کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں ہارون آباد میں یومِ تشکر کے طور پر ایک ریلی نکالی گئی، جس میں عدنان چوہدری ۔راشد سعدی۔سجاد خان۔حاجی یونس۔عادل سلطان۔ریاض باجوہ۔فیاض علی رامے۔نوید شاہ سمیت وکلا، تاجر، علماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ریلی میں مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات سعود فاروق چغتائی نے بھی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کے لیے متوازن اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، اور حالیہ سفارتی سرگرمیاں اسی پالیسی کی عکاسی کرتی ہیں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات میں ہے، کیونکہ بات چیت ہی پائیدار امن کی بنیاد رکھتی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے حکومتِ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات کامیاب ہو کر خطے میں استحکام لائیں گے۔ آخر میں ملکی سلامتی اور دنیا بھر میں امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔