November 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف ) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ اسپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کھیلوں کے عالمی دن کی اہمیت کو

IMG-20260410-WA0250

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف ) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ اسپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کھیلوں کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوءے کہا ہے کہ کھیل کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے۔ کھیل انسان کو ذہنی دباؤ سے نجات دلاتے ہیں اور ایک صحت مند طرزِ زندگی اپنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو لازمی حصہ بنایا جائے تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت تربیت ممکن ہو سکے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ ارباب اختیار کو چاہیے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے، جدید سہولیات فراہم کرنے اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع خوشاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں کھیلوں کو شامل کریں اور ایک صحت مند، فعال اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔