لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ عارفہ صبح خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ عارفہ صبح خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز واپس پہنچ گئی ہیں۔ ان کی واپسی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
معروف شخصیات کا کہنا ہے کہ عمرہ کی سعادت ایک عظیم روحانی نعمت ہے، جو ہر مسلمان کے لیے باعثِ فخر اور سعادت مندی ہے۔ سئنیر صحافیوں ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف ،سیٹھ ثمرسلطان ،ملک شوکت حیات کھارا اور ادبی و صحافتی حلقوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ عارفہ صبح خان کی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید کامیابیوں اور عزتوں سے نوازے۔ ان کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیاب زندگی کی دعائیں بھی کی گئیں۔
واضح رہے کہ عارفہ صبح خان کا شمار وطن عزیز کی ان ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنے قلم کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔