November 28, 2026

بھیرہ(راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (سنٹرل زون) محکمہ زراعت (پی پی) پنجاب احمد نوید احسن نے ضلع سرگودھا میں محکمانہ سرگرمیوں

IMG-20260409-WA0265

بھیرہ(راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (سنٹرل زون) محکمہ زراعت (پی پی) پنجاب احمد نوید احسن نے ضلع سرگودھا میں محکمانہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے زرعی زہروں کے ڈیلر لائسنس کے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ لازمی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے ذمہ دارانہ استعمال پر توجہ دیں ۔ زرعی زہروں کے درست استعمال اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں مکمل آگاہی نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحول کے تحفظ کے لیے بھی ناگزیر ہے ۔انہوں نے ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) سرگودھا ڈویژن محمد طیب ہندل اور اعجاز احمد قیصرانی کے ہمراہ علاقہ میں کینو کے باغات کا فوری کر کے باغات کی مجموعی حالت کو تسلی بخش قرار دیا۔ احمد نوید احسن نے حالیہ بارشوں کے بعد کینو کے باغات میں فنگس کش ادویات کے بروقت سپرے کی ہدایت کی، تاکہ سائٹرس اسکیب، میلینوز اور دیگر فنگل بیماریوں سے مؤثر بچاؤ ممکن بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت جدید طریقہ کار اور مؤثر نگرانی کے ذریعے کاشتکاروں کو ہر ممکن رہنمائی فراہم کرتا رہے گا تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور معیاری فصلوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔