نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا نوشہرو فیروز کا دورہ
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا نوشہرو فیروز کا دورہ، امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن نے ضلع نوشہرو فیروز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلعی پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز روحیل کھوسو نے ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن کو ضلع میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں جرائم کی روک تھام، پولیس گشت، حساس علاقوں کی نگرانی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔اجلاس میں ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی صورتحال، درپیش مسائل اور کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔ ھائ وے پیٹرولنگ کو مذید سخت کیا جاۓ روپوش اشتھاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو مذید تیز اور ان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جاۓ
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے سیکیورٹی کے حوالے سے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔