ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی پر پیرا فورس کے آصف رسول آئی او۔سینئر سارجنٹ اصف۔
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)
حکومتِ پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی پر پیرا فورس کے آصف رسول آئی او۔سینئر سارجنٹ اصف۔سارجنٹ مبشر شبیر۔سارجنٹ تنویر سندھو۔ضیارحمن۔سراج نے سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد عوامی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کروانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس دوران کئی دکانیں مقررہ اوقات کار اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دی گئیں، جبکہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کریں پیرا فورس افسران کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے، اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جو حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہیں عوامی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات کو مزید سخت کیا جائے تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔