November 28, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے

Screenshot_2026-04-07_140726

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مہنگائی کے اس طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور روزمرہ ضروریات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
شہریوں سعود فاروق خان ۔سجاد خان عادل سلطان ۔عدنان چوہدری۔حاجی یونس۔راشد سعدی۔رانا فیاض۔فیاض علی رامے۔ریاض باجوہ۔ڈاکٹر عارف رضا ملک۔ڈاکٹر ذوالفقار۔نوید شاہ۔غلام دستگیر۔غلام قادر۔حافظ ثاقب۔ایم آصف قمر۔رشید یوسفی۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ان کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے اور گھریلو بجٹ سنبھالنا مشکل ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جو پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان تھا۔سیاسی و سماجی شخصیات نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے جا اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جہاں ریونیو میں اضافہ ہو رہا ہے، وہیں پٹرول پمپ مالکان بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مقامی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے، بصورت دیگر عوامی ردعمل میں شدت آ سکتی ہے۔