November 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سماجی و ادبی شخصیت آصفہ ہاشمی کو انٹرنیشنل ادبی تنظیم

IMG-20260409-WA0203

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سماجی و ادبی شخصیت آصفہ ہاشمی کو انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی/فرانس کی کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
آصفہ ہاشمی عرصہ دراز سے ادبی و سماجی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس سے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتا ہے ۔
انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب کے میڈیا ڈائریکٹر راجہ نورالہی عاطف ،سئنیر صحافیوں ایم نوردین ،سیٹھ ثمر سلطان ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک شوکت حیات کھارا اور دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے پیغامات میں کہا ہےکہ آصفہ ہاشمی کی نامزدگی ادب کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کے مقاصد کو مزید وسعت دیں گی۔
ادبی و سماجی شخصیات نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ ہاشمی کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے بھی ایک مثال ہے اور ان کی کاوشیں مستقبل میں مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔