November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) الائیڈ سکول ملتان روڈ میلسی کی سابقہ پرنسپل امبرین گل نے الزام عائد

Screenshot_2026-04-07_140726

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) الائیڈ سکول ملتان روڈ میلسی کی سابقہ پرنسپل امبرین گل نے الزام عائد کیا ہے کہ ملازمت چھوڑنے کے ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود انہیں نہ تو ان کی اصل تعلیمی ڈگری واپس کی گئی اور نہ ہی واجبات ادا کیے گئے، بلکہ انہیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔امبرین گل نے تھانہ سٹی میلسی میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر مسرت فرحان، شگفتہ پروین اور سجاد باجوہ نے ان کی اصل ڈگری، الفلاح بینک کے تین چیک اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور دو لاکھ روپے واجبات بھی ادا نہیں کیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب بھی وہ اپنی دستاویزات اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتی ہیں تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے انصاف کے حصول کے لیے دربدر ہیں لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آر پی او اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں ان کے حقوق دلائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس قسم کے رویے نہ صرف ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ تعلیمی ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، لہٰذا ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو سکے۔