میلسی (بیو رو و ہا ڑ ی ) ملتان روڈ پر واقع مدرسہ سمعیہ ا للبنات کی افتتاحی تقریب بخاری شریف کے
میلسی (بیو رو و ہا ڑ ی ) ملتان روڈ پر واقع مدرسہ سمعیہ ا للبنات کی افتتاحی تقریب بخاری شریف کے روح پرور موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد مولانا الطاف الرحمن مہتہم جامعہ ہذا کیا گیا، جس میں علمائے کرام، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا منیر احمد منور نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جو نہ صرف دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ و طالبات قرآن و سنت کی روشنی میں تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں دینی تعلیم کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کی دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ایک باکردار اور باعمل مسلمان بن سکیں۔