اینٹی کرپشن کی کارواٸی۔جعلی رجسٹریاں پاس کرانیوالےتین وثیقہ نویس گرفتار۔
اینٹی کرپشن کی کارواٸی۔جعلی رجسٹریاں پاس کرانیوالےتین وثیقہ نویس گرفتار۔
میلسی(محمدمختارسولگی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھ کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور گھیرا تنگ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ ان ہدایات کی روشنی میں تمام ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن پنجاب متحرک ہیں۔اسی سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی زیر نگرانی، تین وثیقہ نویسوں کو گرفتار کر لیا، کمشنر ملتان عامر کریم خان کے تحصیل (سب رجسٹرار آفس) کے سرپرائز وزٹ کے دوران ایک بڑے میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ متعدد وثیقہ نویسوں کی ملی بھگت سے جعلی رجسٹریاں پاس کی جا رہی تھیں، جن میں پرائیویٹ افراد کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے دستاویزات تیار کر کے منظور کروائی جا رہی تھیں۔ Fir no 1917/25 میں اینٹی کرپشن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ظہیر احمد اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان سید علی حسن گیلانی کی قیادت میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں:مسرت عباس۔خواجہ شفیق اور حافظ حذیفہ شامل ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ جہاں کہیں بھی وثیقہ نویسوں یا ان کے سہولت کاروں کا سراغ ملے گا، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آب قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچ سکے گا۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں جاری کارروائیوں کے دوران اب تک:
1 کروڑ 22 لاکھ 10 ہزار 756 روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے،35 کے قریب وسیقہ نویس گرفتار کیے جا چکے ہیں، 500 سے زائد جعلی رجسٹریاں برآمد کی جا چکی ہیں۔مزید برآمدگی اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔ یہ بڑی کامیابی ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جن کی کوششوں سے ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا۔