وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسر سلطان اور چوہدری اخلاق کی ملاقات۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسر سلطان اور چوہدری اخلاق کی ملاقات۔
چوہدری یاسر سلطان نے وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو دورہ میرپور کی دعوت دی۔
مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر سے چوہدری یاسر سلطان ، وزیر مال چوہدری اخلاق ملاقات ،اس موقع پر ڈاکٹر فیصل بشیر پرنسپل بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور ، ڈاکٹر راجہ اعجاز خان ایم ایس ڈویژنل ھاسپیٹکل میرپور ،عامر ذیشان جرال ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل افیرز ھمراہ وزیراعظم ، شوکت جاوید میر صاحب ترجمان وزیراعظم ،صاحبزادہ یونس سٹاف آفیسر ، بھی موجود ہیں ۔چوہدری یاسر سلطان نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر سے زیلی کنبہ معاملا کو یکسو کرنے ،میرپور میں کے ای سی کو مکمل اسپتال کا درجہ دینے، ڈویژنل ھاسپیٹل میں ایمرجنسی بلاک اور اسٹاف میں اضافہ، اور ضروری ادویات کی ھمہ وقت فراہمی کا مطالبہ کیا۔چوہدری یاسر سلطان نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر کو دورہ میرپور کی دعوت بھی دی۔